کولمبو،8اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا درد جھیل رہی سری لنکا کی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ٹیم کے سربراہ سپن بولر رنگنا ہیراتھ پیٹھ میں چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ظاہر ہے پلیکیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہیراتھ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑی مسلسل صحت کی وجوہات سے ٹیم سے الگ ہو رہے ہیں۔سیریز کے آغاز میں انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بلے باز اسیلا گنارتنے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ سرنگا لکمل پیٹ درد کی وجہ سے اور نوان پردیپ ہیمسٹرنگ کے سبب نہیں کھیل پائے۔کپتان دنیش چنڈیمل بھی پہلے ٹیسٹ میں نمونیا کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے،ابھی ہیراتھ کی جگہ کس کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا، یہ اب صاف نہیں ہوا ہے۔
معلومات کے مطابق ہیراتھ کو پیٹھ میں درد کی شکایت ہے اور لنکن ٹیم ہندوستان کے خلاف ہاری ہوئی سیریز میں اپنے سب سے اہم بولر کے ساتھ رسک نہیں لینا چاہتی۔اسی وجہ سے ان کو آرام دیا گیا ہے۔ساتھ ہی سری لنکا کو اس سیشن میں کافی کرکٹ کھیلنی ہے، ایسے میں ہیراتھ کاٹھیک ہونا کافی ضروری ہے۔آپ کوبتا دیں کہ ہیراتھ گیند بازوں کی آئی سی سی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔